قندوز (شنہوا) افغانستان کے 2 شمالی صوبوں میں پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں چار خواتین ویکسی نیٹر سمیت 8 طبی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ایک صوبائی عہدیدار نے بتایا کہ صوبہ قندوز شہر کے علاقے چہار طاق اور اس کے ہمسایہ ضلع امام صاحب میں دو ویکسی نیشن ٹیمپوں پر مسلح افراد کے حملو میں چار خواتین سمیت سات افراد مارے گئے۔ قبل ازیں صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نجیب اللہ ساحل نے شنہوا کو بتایا کہ دو مردہ طبی اہلکاروں کوصوبائی ہسپتال بھیجا گیا اور ان کے اہلخانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی ذرائع کے مطابق ہمسایہ صوبہ تخار کے دارالحکومت طالقان کے شمالی مضافات میں مسلح افراد نے ایک پولیو ویکسینیٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔