کامیاب جوان پروگرام، آسان شرائط پر 10 لاکھ کا قرض دے رہے: فرخ حبیب

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت کاروبار دوست ہے۔ ساز گار ماحول اور ریلیف فراہمی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملا اور منافع بھی بڑھا۔ مقامی ہوٹل میں ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری شعبے میں بھی سب کو ساتھ لیکر چلنا ایک اچھی روایت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی تحفظ اور صحت کے شعبے کے لئے مثالی اقدامات اٹھائے۔ اب ایک کنیکٹنگ فورم ناگزیر ہے۔260  ارب کے احساس پروگرام کی چھتری تلے 34 سماجی تحفظ کے پروگرام چل رہے ہیں، پہلی مرتبہ 45ہزار سے کم آمدن پر احساس پروگرام کے تحت 92ہزار طلبا و طالبات کو سکالر شپ دیئے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ ہمارا فلیگ شپ پروگرام ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام متعارف کرایا گیا، آسان شرائط پر 10لاکھ روپے تک قرض دیا جا رہا ہے۔ سکل فار آل کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ اب تک2  لاکھ سکالرشپ دے چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن