5 روز بعد یوٹیلیٹی سٹورز کھل  گئے، گھی، آٹا بدستور غائب

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب بھر میں  5 روز کی بندش کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کھل گئے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کو آڈٹ اور سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کیلئے بند کیا گیا تھا تاہم انتظامیہ سبسڈائزڈ گھی اور آٹے کی دستیابی ممکن نہیں بنا سکی۔ شہریوں کو آج سے سبسڈائزڈ گھی، چینی، آٹا اور دالوں کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن