سرمائی مقابلوں کے ملکی کھلاڑی ملک وقوم کے لیے خود کو وقف کردیں:چینی صدر

Feb 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے سرمائی مقابلوں کے ملکی کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ "ایک شاندار زندگی" کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے  اپنی جوانی اور طاقت کو مادر وطن اور عوام کے لیے وقف کریں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو چینی سنو بورڈر سو یی منگ  کے خط کے جواب میں کیا۔

مزیدخبریں