کرناٹک‘ باحجاب   طالبات کا امتحانی سلپس لینے سے انکار 

Feb 25, 2022

بنگلورو(آئی این پی) بھارتی ریاست کرناٹک کی مسلمان طالبات جو بغیر حجاب کے امتحانات میں شرکت کے لیے تیار نہیں ہیں کے سالانہ امتحانات سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم دے رکھا ہے جس کے تحت طالبات کو کلاس رومز کے اندر حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ریاست میں دسویں اور بارھویں جماعت کے سالانہ امتحانات اپریل میں ہونگے ۔طلبہ کو امتحانی سلپ جاری کرنا شروع کردی گئی ہیں ۔ خبر رساں ادارے ’’سائوتھ ایشین وائر‘‘ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ حجاب پہننے پر مُصر طالبات امتحانی سلپس لینے سے انکار کر رہی ہیں۔ریاست بھر کے پی یو نیورسٹی کالجوں میں اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 1 لاکھ 25ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیںجن میں سے تقریبا 84ہزار لڑکیاں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حجاب پر اصرار کرنے والی لڑکیوں کی تعداد 1000 کے قریب ہے۔

مزیدخبریں