آج کادن دن پاکستانی عورت کیلئے انصاف تک رسائی بارے خوش آئند ہے: نیلوفربختیار

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل کمیشن سٹیٹس آف ویمن(NCSW) کی چیئرپرسن نیلوفربختیار نے نور مقدم کیس کے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ یہ دن پاکستانی عورت کے لیے انصاف تک رسائی کے حوالے سے خوش آئند ہے کیونکہ نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفرکو عدالتی فیصلہ میں سزائے موت سنادی گئی ہے فیصلہ سے پاکستانی عورت کا نظام انصاف پر اعتماد اور بھروسہ بڑھ گیا ہے ، پاکستان کی عورت نور مقدم کے ساتھ کھڑی ہے اور قومی کمیشن برائے وقار نسواں اس کیس کی پیروی میں آخری حد تک جائے گا اور امید ہے کہ اعلی عدالتیں بھی مجرم کی سزا برقرار رکھیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن