پی ٹی آئی کا حقوق مارچ سندھ حکومت کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا : علی زیدی 

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کی زیر صدارت انصاف ہاس میں پی ٹی آئی رہنماں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں گھوٹکی تا کراچی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے مارچ کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی پارٹی رہنماوں اور ارکان اسمبلی کے ہمرآج صبح مارچ میں شرکت کرنے گھوٹکی کے لئے روانہ ہونگے۔ وفاقی وزیر علی زیدی گھوٹکی پہنچنے سے قبل سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اسد عمر 26 فروری کو گھوٹکی سے مارچ میں شریک ہونگے۔ 26 فروری کو گھوٹکی سے شروع ہونے والا مارچ 27 اضلاع سے ہوتا ہوا 6 مارچ کو کراچی پہنچے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا حقوق مارچ سندھ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ سندھ کے وسائل پر قابض حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سندھ میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے، یہ کارواں اب رکنے والا نہیں۔ 2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی حکومت بنا کر دکھائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن