ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد شان گل نے محمد پور دیوان ضلع راجن پور میں منعقد ہونے والے رستم پاکستان اور اونٹوں کے دنگل کو روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو ہدایت کی ہے کہ اس غیر قانون اقدام کو روکیں کیونکہ قانوناً جانوروں کو لڑایا نہیں جا سکتا۔