ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی ڈیوٹی پر حاضری چیک کرنیکا نیا نظام بھی فیل

Feb 25, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر)ٹیچنگ ہسپتالوں،میڈیکل یونیورسٹیز، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کے ایم ایس کی ڈیوٹی پر حاضری چیک کرنے کے لئے نیا نظام کامیاب نہ ہوسکا ۔تفصیل کے مطابق ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنس (ایم ایس) کے آئے روز نت نئے بہانے بازیوں پر قابو پانے کے لئے یہ نظام لاگو کیا گیا تھا۔مقررہ سرکاری اوقات کار کے مطابق ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کے لئے محکمہ پرائمری و سیکنڈری اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئر پنجاب کے دفاتر میں مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس سیل قائم کیا گیا۔اس سیل نے روزانہ صبح ساڑھے آٹھ بجے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس(ایم ایس)کے دفاتر کے لینڈ لائن ٹیلی فون نمبر پر کال کرنا تھی اور ایم ایس کی بروقت ڈیوٹی پر حاضری کو چیک کرنے کے لئے ان سے بات کرنی تھی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے نئے نظام کو ناکام بنانے کے لئے لینڈ لائن نمبر جان بوجھ کر خراب کرنے یا مسلسل مصروف رکھنے یا پھر کسی اور ملازم کی جانب سے ایم ایس بن کر بات کرنے کی حکمت عملی بھی سامنے آئی تھی جس کی وجہ سے یہ نظام آگے نہ چل سکا۔

مزیدخبریں