فیملی کورٹ کی ڈگری کی رقم  تھوڑی ہے  بڑھائی جائے: خاتون 

Feb 25, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس انوار حسین نے ڈگری کی رقم میں ردو بدل سے متعلق ایک قانونی نکتہ کی وضاحت کرتے ہوئے قرار دیا کہ سیشن کورٹ کو فیملی ایکٹ 1964 کی دفعہ 14 کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک لاکھ یا کم مالیت کی جہیز کی ڈگری کیس کی سماعت کا اختیار حاصل ہے۔ عدالت نے کیس کو ریمانڈ کردیا ہے قبل ازیں عدالت عالیہ میں کوٹ ادو کی شازیہ بی بی نے کونسل محمد قدیر آصف طور اور وقار حیدر نے اپیل دائر کی کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ کی جاری کردہ ڈگری کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ کی جاری کردہ ڈگری کی رقم کم ہے اسے بڑھایا جائے لیکن عدالت نے فیصلہ دیا کہ فیملی ایکٹ 1964 کی دفعہ 14 کے تحت ایک لاکھ یا کم والی ڈگری میں ردوبدل کا اختیار نہیں ہے جس پر عدالت عالیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیشن کورٹ ڈگری کی مالیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں