یوٹیلٹی سٹورز 5اشیاء پر سبسڈی برقرار افغانستان ایران سے بارٹر معاہدے کے ضوابط منظور 

`

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی سٹورز پر 5 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں پر سبسڈی 24 فروری سے 31 مارچ تک برقرار رہے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں افغانستان اور ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ معاہدے کے ضوابط کی اجازت دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020ء اور آئی پی او 2020ء میں ترمیم کی جائے گی۔ جبکہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے چینی کے ذخائر قائم کیے جائیں گے۔ ای سی سی کے مطابق افغانستان کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی سمری واپس لے لی گئی اور 6627 میٹرک ٹن گندم جو پہلے ہی افغانستان کو فراہم کی جا چکی ہے کی منظوری دے دی۔ جبکہ پاسکو کو 65 ارب کی کریڈٹ لمٹ پر 12 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف دے دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاسکو 1950 روپے فی 40 کلوگرام کی شرح سے گندم خریدے گا۔ وزارت اقتصادی امور کے لیے 68.40 کروڑ کی پہلی قسط کی منظوری بھی دی گئی۔ ای سی سی کے مطابق سندھ میں اقتصادی ترقی کے پلان کے لیے دو کروڑ روپے کی گرانٹ اور وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے لیے پی ایس ڈی پی سے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے لیے 45 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
 ای سی سی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...