کیف (آئی این پی) یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے کیف میں موجود پاکستانی طالب علم اویس علی خان نے بتایا کہ کیف میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد کیف سے نکل کر لویف کا علاقہ پولینڈ کی سرحد سے منسلک ہے، لوگوں کو امید ہے کہ پولینڈ اپنی سرحد کھول کر یوکرین والوں کو آنے دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ایمبیسی کا فون صبح سے بند ہے، کوئی معاونت نہیں مل رہی ہے۔
پاکستانی ایمبیسی کا فون بند‘ معاونت نہیں مل رہی‘ یوکرائن سے طالب علم اویس کی گفتگو
Feb 25, 2022