لاہور (خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے ساتھ ملاقات میں دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف اور رخسانہ بنگش تھیں۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی قیادت کمرہ میں بیٹھی تھی کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے رخسانہ بنگش کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رخسانہ بنگش تمہیں کہا تھا نا منصورہ آرہی ہو تو برقع پہن کر آنا، آصف زرداری کی گفتگو پر قہقہہ لگ گیا، اس دوران سراج الحق نے برقعہ منگوایا اور رخسانہ بنگش کو برقعہ گفٹ بھی کیا۔ آصف علی زرداری نے منصورہ سے رخصت ہوتے ہوئے صحافیوں کے سامنے فتح کا نشان بنایا اور گاڑی میں سوار ہوکر واپس روانہ ہو گئے۔
دلچسپ مکالمہ