جامعتہ الازہر الشریف کیساتھ علمی اشتراک خطے میں تعلیمی انقلاب کاذریعہ ہوگا، طاہر رضا بخاری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار )ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری نے کہا ہے کہ جامعتہ الازہر الشریف کے ساتھ علمی اشتراک، خطے میں تعلیمی انقلاب کاذریعہ ہوگا، عربی زبان و ادب کے فروغ سے اصل علمی ماخذ تک رسائی ممکن ہوگی ،جس کے سبب بے بنیاد غلط فہمیوں اورفروعی اختلافات کا قلع قمع ہوگا۔ تحقیقی روّیوں کی ترویج سے ترقی کے راستے کشادہ ہونگے۔ الازہر الشریف ، دنیائے اسلام کی قدیم علمی دانش گاہ ہے ، اس سے علمی روابط ہمارے محکمے کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ الازہر الشریف کے ڈپلومہ کورس دورہ اعداد الداعیہ الماعصر میں جامعہ ہجویریہ داتا دربار اور آئمہ خطباء محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی کامیابی کے موقع پر کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن