عوامی تحریک جمہوری سیاسی جماعت،جاگیردارانہ نظام تبدیل کرینگے، ریحان مقبول 

Feb 25, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے۔عوام دشمن ، سرمایہ دارانہ ، جاگیردارانہ فرسودہ نظام کو یکسر تبدیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ گھسے پیٹے زنگ آلود عوام دشمن نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا تاکہ ہم پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے وڑن کے مطابق عوامی فلاحی ریاست بنانے میںکامیاب ہوسکیں۔ سرمایہ دارانہ ، ٹیکس چور جاگیردارانہ نظام نے پچھلے ستر سالوں سے ہمیں جکڑ رکھا ہے۔ اس فرسودہ نظام انتخاب کے ذریعے صرف سرمایہ دار ، وڈیرے ٹیکس چور اور جاگیردار ہی اقتدار میں آتے ہیں۔ عوام ظالمانہ نظام انتخاب اور کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں