قصور(نمائندہ نوائے وقت) شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم شہر کے کسی بھی کونے سے نکلنا مشکل ہو گیا ٹریفک پولیس دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ریلوے روڈ کوٹ مراد خان للیانی اڈا چوک مسجد نور کوٹ پیراں چوک ، کوٹ حلیم خاں اور خاص کر صبح سویرے سکول کے اوقات میں طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٹریفک پولیس کو صرف بس ٹریمنل اور بائی پاس تک محدود کیا جاتا ہے راجہ جنگ کے قریب بھی جنگل میں کھڑے ہوکر گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے جاتے ہیں صبح سویرے سکولوں کے اوقات میں ٹریفک پولیس کے جوانوں کا شہر میں نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے جبکہ بس ٹرمینل کے قریب 24 گھنٹے ٹریفک کا عملہ موجود ہوتا ہے جبکہ نیشنل بینک سمیت شہر بھر میں ٹریفک جام ہوتی ہے قصور شہر کی سماجی فلاحی سول سوسائٹی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ترجمان ٹریفک پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شہر میں ٹریفک پولیس کے جوان ہر وقت موجود ہوتے ہیں جو ٹریفک کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔