شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف ایم این اے پی پی 139 کے کنوینئر و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز احمد نے ملاقات کی اس موقع پر چوہدری سرفراز احمد اور چوہدری کامران علی ورک بھی موجود تھے، ملاقات میں مختلف سیاسی و تنظیمی امور پر غور کیا گیا اور پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مزید فعال بنانے سمیت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں جاوید لطیف ایم این اے اور چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ ن لیگ استحصال زدہ وغریب طبقات کے ساتھ کھڑی ہے اور انکے مسائل اجاگر کرنے سمیت نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی، پی ٹی آئی کی حکومت کے وعدے زیادہ تر نعروں، تقریروں اور کاغذی کا رروائیوں تک ہی محدود ہیں حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں عوام انہیں مزید برداشت نہیں کرے گی، میاں نوازشریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں جن کا ووٹ بنک قائم ہیں ۔
حکومت کے وعدے کاغذی کا رروائیوں تک ہی محدود ہیں: جاوید لطیف
Feb 25, 2022