شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پیکا قانون جمہوریت نما آمریت کا زہریلا پن ہے موجودہ حکمران فیک نیوز کردار کشی تضحیک ‘ گالی گلوچ اور نقلیں اتارنے کے چیمپیئن ہیں اگر اس قانون پر عملدرآمد کیا جائے تو سب سے پہلے عمران خان اور اس کے وزرا ء اس کا شکار ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی عہدیداروں ریاض علوی ،یوسف علوی ،فہد جمشید ،نعیم رضا ورک ، شہباز گجر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اختر ڈار نے کہا کہ حکمران ناقابل عمل قوانین سے اقتدار کی ریت کو اپنی مٹھی میں دبانا چاہتے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ اقتدار کی ریت کو جیسے جیسے مٹھی میں دبایا جا تا ہے اقتدار اسی رفتار سے سرکتی جاتی ہے حکمرانوں کی مٹھی سے اقتدار سرکتا جا رہا ہے حکمران اپنے مخالفین اور تنقید کرنے والوں پر جبر کے پہاڑ توڑتے ہوئے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔