شہید فلسطینی بچہ سپرد خاک، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

Feb 25, 2022

بیت لحم (این این آئی)اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 14 سالہ فلسیطنی بچے محمد صلاح کو اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی بچے صلاح کا جسد خاکی شہر کے مشرقی علاقے میں بیت جالا اسپتال سے اس کے ورثا کے حوالے کیا جس کے بعد شہید کاجسد خاکی ایک جلوس کی شکل میں آبائی علاقے الخضرلایا گیا۔ جنازے کے جلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
شہریوں نے اسرائیلی دشمن کے خلاف مزاحمت تیز کرنے اور یہودی غنڈہ گردی کا تمام وسائل سے مقابلہ کرنے پربھی زور دیا۔
فلسطینی بچہ سپرد خاک

مزیدخبریں