اسرائیلی فورسز کے فضائی  حملے میں 3 شامی فوجی ہلاک 

دمشق (اے پی پی)شام کے دارالحکومت  دمشق  میں اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے  میں  3 شامی فوجی مارے گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے  شامی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو  دمشق  پر اسرائیلی میزائل حملے میں 3 شامی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔اسرائیلی حملے  کے بعد شامی فضائیہ  نے  دیگر اسرائیلی میزائلوں کو  راستے میں ہی تباہ کردیا ہے ۔
شام اسرائیلی حملہ

ای پیپر دی نیشن