ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی مشیربرائے پارلیمانی اموروقانون ڈاکٹربابراعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پاس مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں،تحریک عدم اعتمادکے ’’بے جان اورمردہ گھوڑے‘‘میںروح ڈالنے کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگایاجارہاہے،اوراتحادی جماعتوںکے سربراہان اورممبران کوساتھ ملانے کی خاطر’’ہارس ٹریڈنگ‘‘کے حربہ کوبھی اختیارکیاجارہاہے،لیکن اپوزیشن جماعتوں کو ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا، انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اگرعدم اعتمادکرنے میںمخلص ہیں، تو پھر تاخیر کس بات کی؟جلدی کریںاورمیدان میںآئیں،تحریک عدم اعتمادپیش کریں،قانون کے مطابق تحریک کی کامیابی کیلئے ارکان اسمبلی کی مطلوبہ تعدادکوپورا،اورمکمل ظاہرکرنااپوزیشن کی ذمہ داری ہے،حکومت تواس نوعیت کی تحریکوںکاپہلے بھی مقابلہ کرتی آئی ہے،اوراب بھی حکومت تحریک عدم اعتمادکاسامناکرنے کیلیئے پوری طرح تیارہے،ان خیالات کااظہارانہوںنے ذیلدارھاوس ٹیکسلامیںسیدظہیرالحسن شاہ اورسیداحسن رضاکی خصوصی دعوت پرمقامی صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پربیرسٹرعبداللہ ملک،سیدمہدی الحسن شاہ،سیدنقی حیدرشاہ اورمحمدشبیراحمدبھی موجودتھے،ڈاکٹربابراعوان نے کہاکہ آئین کے مطابق موجودہ حکومت اپناعرصہ انتخاب پوراکرے گی،اورقبل ازوقت حکومت کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوسکتی ہے،اورنہ ہی کوئی لانگ مارچ حکومت کے خاتمے کاسبب بن سکتاہے،اپوزیشن کی تمام ترسرگرمیاںاوراتحادی جماعتوںکے سربراہان سے ملاقاتیںاپنی پارٹیوںکوعوامی سطح پرغیرمقبول ہونے سے بچانے کاایک حربہ ہیں،انہوںنے مزیدکہاکہ گزشتہ تین برسوںکے دوران ’’آل شریف‘‘اورآصف زرداری نے ’’مولانا‘‘سے مل کرحکومت ختم کرنے کی خاطرکون ساحملہ نہیںکیا،مگرمولاناکے لانگ مارچ سے لے کرچیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتمادپیش کرنے کااقدام پوری قوم نے دیکھا،کتنے برے طریقے سے ناکام ہوا،انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںملک کی آزادخارجہ پالیسی نے پاکستان کودنیامیںاہم مقام پرلاکھڑاکیاہے،انہوںنے کہاکہ دورہ روس کی کامیابی کی جھلکیاںاوردیگرمناظرنہ صرف پاکستانی قوم بلکہ دنیابھرکے لوگ بھی دیکھ رہے ہیں۔
بابراعوان
iاپوزیشن کے پاس مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں: بابراعوان
Feb 25, 2022