ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی، اوگرا کا ریگولیٹری افیئرز ریکارڈ دینے سے انکار

اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمنٹ کی ذیلی  پبلک اکائونٹس کمیٹی  میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  ریگولیٹری افیئرز سے متعلق ریکارڈ دینے سے انکار کرد یا ہے جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے ریگولیٹری اتھارٹیز کے پرفارمنس آڈٹ کے حوالے سے حکومتی نقطہ نظر کے لئے ایک مہینے کا وقت مانگ لیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی نوید قمر کی صدارت میں ہوا جس میں کابینہ ڈویژن کے 2010-11سے 2017-18 تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، کنوینئر کمیٹی نے کہا حکومت کا نوطہ نظر لائیں۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سٹیچوٹری فنکشنز اور ریگولیٹری افیئرز سے متعلق کچھ ریکارڈ دینے سے انکار کیا۔ کنوینر کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ حکومت کا  نقطہ نظر لے آئیں، ہمیں مرکزی کمیٹی کے پاس جانا پڑے گا، اجلاس میں نیپرا سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے کچھ آڈٹ اعتراضات جائزہ لینے کے بعد نمٹا دیئے۔
اوگرا، انکار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...