بوٹسوانا، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار 

Feb 25, 2022

گبرون (اے پی پی)بوٹسوانا کے دارالحکومت گبرون میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں9 ڈاکومارے  ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے بوٹسواناپولیس کے سسٹنٹ کمشنر اور تعلقات عامہ کے افسر ڈیفیکو موٹیوب  کے حوالے سے بتایا کہ 11 مسلح ڈاکو گبرون  کے  مرکزی   مال میں کیش لے جانے والی گاڑی پر حملہ کر دیا ۔ 
 انہوں نے کہا کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے   ڈاکوں کا تعاقب کیا،ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ۔فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں 9   ڈاکو ہلاک  جبکہ ان کی خاتون ساتھی کو گرفتار کر لیا    گیا ہے، ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ   ڈاکوں  سے4پستول اور ایک اے کے 47  رائفل قبضہ میں لیتے ہوئے  لوٹی  گئی رقم  بھی برآمد  کر لی گئی   ہے۔
بوٹسوانا پولیس مقابلہ 

مزیدخبریں