اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر اور دیگر ملزموں کے خلاف ریفرنس کی سماعت14 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت31 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ جبکہ ایک روزہ حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کر لی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، جس کے باعث الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے خلاف کیس، مونال، سیلنگ کلب، نیول فارم سے متعلق ڈویژن بنچ میں بھی سماعت کیلئے مقرر کیے گئے کیسز کی سماعت نہ ہو سکی۔
سماعت ملتوی