لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈریم لینڈ انٹرنیشنل سکولز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات الحمراہال نمبر ایک میں چیئرمین شیخ ارشد اٹارا کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ جس میں مہمانانِ خصوصی سردار عظیم اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر نعیم خالد، ڈاکٹر طیبہ سحر ڈپٹی ڈائریکٹر وفاقی محتسب، ریحان ناصر ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمانانِ خصوصی نے شرکت کی۔ تقریب میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں گولڈ میڈل، ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔ جبکہ طلبا وطالبات نے اعلیٰ پرفارمنسز پیش کرکے خوب داد تحسین حاصل کی۔ اس موقع پر طلبا وطالبات والدین اور ٹیچرز نے بھرپور شرکت کی جبکہ چیئرمین ڈریم لینڈ انٹرنیشنل سکولز شیخ ارشد اٹارانے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم بہت بڑی نعمت ہے ہمارا ادارہ علم کے حصول کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔