لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہورکالج برائے خواتین کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزانے کہا ہے کہ طالبات امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرسکتی ہیں۔ وہ گزشتہ روز یونیورسٹی میں فیکلٹی اور طالبات کے مابین انٹریکٹو سیشن کے موقع پر کیا۔ انٹریکٹو سیشن میں امریکی یونیورسٹیوں کے پروگرامز ،ایڈمیشن پروسیس اور اسکالرشپ کے متعلق آگاہی دی گئی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سحر ضیاء اور ڈاکٹر ضیاء الحق نے اداکیے۔ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر آمنہ معظم ، ہیڈز آف ڈیپارٹمنس اور فیکلٹی ممبران سمیت طالبات کی شرکت کی۔ اس موقع پریونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز عامر صدفی ، یونیورسٹی آف ہیوسٹن وکٹوریہ کی ڈاکٹر لڈمی ہیراتھ کی طرف سے کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل سٹوڈنٹ کاکی کولی نے یونیورسٹیز کے پروگرامز، ایڈمیشن پروسیس اور اسکالرشپ کے مواقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔