لاہور (نامہ نگار) ملزم ظفر اقبال اپنے ایک ساتھی سمیت مختلف فیکٹریوں میںجاکر خود کو صوبائی وزیر ماحولیات کا کوآرڈنیٹر ظاہر کر کے محکمہ کا این او سی مانگتا۔ این او سی نہ ہونے پر وہ ڈرادھمکا اور بلیک میل کر کے ہزاروں روپے رشوت کا مطالبہ کرتاتھا۔ ملزم بند روڈ اور گردونواح کی فیکٹریوں سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرچکا ہے۔ پولیس نے ملزم ظفر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاہے۔