راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل نے کہا کہ ذ خیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کا رر وائی کے ذر یعے قیمتوں کو کنڑول کرکے عام آدمی کی پہنچ میں لایا جا سکتا ہے پرا ئس مجسٹر یٹس کی روزانہ کی کارکردگی کے لئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کمشنر راولپنڈی کو بتایا گیا کہ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں ضلع بھر میں 1662چھا پوں کے دوران139 خلاف وریاں ر پورٹ ہونے پر188,000روپے کا جرمانہ، 06 عماراتیں سیل جبکہ 01 ایف ائی ار۔ تحصیل گو جر خان میں 399چھا پوں میں 16 خلاف ورزیاں اور 98000 روپے کا جرمانہ۔ تحصیل کہوٹہ میں 91 چھاپوں میں 12خلاف ورزیوں میں 1500 روپے کا جرمانہ۔ کلر سیداں میں 188 چھا پے، 33 خلاف ورزیوں میں 6000 روپے کا جرمانہ 02 عماراتیں سیل۔کوٹلی ستیاں میں 62 چھاپے، 01 خلاف ورزی پر واننگ۔ مری میں 100 چھا پوں کے دوران09 خلاف ورزیوں پر 7000 روپے کار جرمانہ جبکہ 04 عماراتیں سیل۔ راولپنڈی کینٹ میں 225 چھا پے، 11 خلاف ورزیوں میں 12,500 روپے کا جرمانہ جبکہ 01 ایف ائی آر۔ راولپنڈی (سٹی) میں 34 چھا پوں کے دوران 01 خلاف ورزی جبکہ 1000 روپے جرمانہ۔ راولپنڈی (صدر) میں 341 چھا پوں کے دوران 36 خلاف ورزیوں میں 46500 روپے کا جرمانہ۔ تحصیل ٹیکسلا میں 222 چھا پوں کے دوران 20 خلاف ورزیوں میں 15,500 روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔
گراں فروشوں کیخلاف کا رروائیاں کر کے قیمتوں کو کنڑول کیا جا سکتا ہے ، کمشنر
Feb 25, 2022