راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب واسلام آباد زون کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ ہمارے ہاں راولپنڈی اسلام آباد تشریف لارہے ہیں ،28فروری بروز پیر صبح 10بجے کھنہ پل اسلام آباد فقید المثال شاندار استقبال کریں گے اور وہاں سے قائد تحریک کی قیادت میں غازی اسلام ملک ممتاز حسین قادری کے عرس میں شرکت کریں گے ۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ضیاء العلوم ایسٹریج سوسائٹی میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اسلام آباد زون کے ناظم اعلی چوہدری رضوان سیفی ضلع راولپنڈی کے امیر حاجی محمد رمضان اعوان چشتی ناظم اعلی مولانا محمد شفیق قادری ترجمان ٹی ایل پی ضلع راولپنڈی محمد امجد رضوی اور دیگر سیکڑوں ذمہ داران موجود تھے ۔
حافظ سعد حسین رضوی کا کھنہ پل پر28فروری کو شاندار استقبال کیا جائیگا، پیر عنایت الحق
Feb 25, 2022