فوڈ پانڈا نے اپنے رائیڈرز کو اسلام آباد میں ای بائیکس فراہم کر دیں 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)فوڈ پانڈا اپنے رائیڈرز کے لئے ای بائیکس کی فراہمی کا آغاز کرنے والی پہلی ای کامرس کمپنی بن گئی ہے۔یہ اہم اقدام وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے کیا جارہا ہے، جس کے تحت پہلی بار فوڈ پانڈا نے اپنے رائیڈرز کو اسلام آباد میں ای بائیکس فراہم کیں۔ اس قابل ذکر تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی حفاظت کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے یہ اشتراک نہایت اہم ہے اور یہ وزیر اعظم کے 'صاف و سرسبز پاکستان 'اقدام سے بھی ہم آہنگ ہے۔ ملک میں ڈیلیوری رائیڈرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، یہ ماحول دوستی کے حوالے سے اپنی نوعیت کا پہلا عملی اقدام ہوگا،فوڈ پانڈا کے قائم مقام سی ای او، منتقا پراچہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ای بائیکس کا آغاز ہمارے کاروبار میں ٹیکناجی کا حصہ بننے کی ہماری بنیادی سوچ سے ہم آہنگ ہے اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ مستقبل کے لئے ایک سمت متعین کریں،یہی وجہ ہے کہ ہم ہمیشہ ایک قدم آگے رہ کر کام کرتے ہیں اور ایسے وقت میں ماحولیاتی تحفظ کے عزم پر عمل پیرا ہیں جب اس پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن