پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 25 اموات،   ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: پاکستان میں کوروناکیسز میں کمی کے باوجود اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وباء نے مزید 25 زندگیاں چھین کر 1122 کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
جمعہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 اموات اور 1122 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ملک میں کورونا سے 25 نئی اموات کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 30139 ہو گئی ہے جب کہ نئے 1122 کیسز شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1506450 ہو گئی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 41ہزار142 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2اعشاریہ 72 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 1186 تھی۔2550 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1414979 ہے۔ جمعہ تک ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 61ہزار332 ریکارڈ کی گئی۔
سندھ میں اب تک 566505، پنجاب میں 500395، خیبرپختونخوا میں 215743، اسلام آباد میں 134169، بلوچستان میں 35316، آزاد کشمیر میں 42874 اور گلگت بلتستان میں 11448 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 486، سندھ میں 8 ہزار 58، خیبرپختونخوامیں 6 ہزار 235، اسلام آباد میں 1009، آزاد کشمیر میں 787، بلوچستان میں 375 اور گلگت بلتستان میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن