روسی صدر پیوٹن سے یوکرین پرحملے روکنے کوکہا ہے‘ فرانسیسی صدر

روسی صدرسے یوکرین کی صورتحال پر بات چیت دوٹوک اورواضح تھی‘پیوٹن سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر سے رابطہ کریں اوربحران کے حل پربات کریں‘ایمانوئیل میکرون 

 فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ روسی صدرسے یوکرین کی صورتحال پر بات چیت دوٹوک اورواضح تھی‘پیوٹن سے یوکرین پرحملے روکنے کو کہا ہے‘پیوٹن سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر سے رابطہ کریں اوربحران کے حل پربات کریں۔برسلز میں میڈیا سے گفتگو میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ روسی صدرپیوٹن سے یوکرین کی صورتحال پر بات چیت دوٹوک اورواضح تھی۔ روسی صدر سے یوکرین پرحملے ختم کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر سے رابطہ کریں اوربحران کے حل پربات کریں۔فرانسیسی صدر کے مطابق روسی صدرسے بات کی درخواست یوکرین کے صدر نے کی تھی کیونکہ روسی صدر سے ان کی رابطے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن