سعودی عرب میں رہنے والی دو خوش نصیب کمسن پاکستانی بچیوں کا قرآن پاک حفظ کرنے کا اعزاز

سعودی عرب

ممتازاحمدبڈانی

 سعودی وزارت مذہبی امور کے وزیرکے تعریفی سرٹیفکیٹ کے علاوہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے قیمتی انعامات سے بھی نوازا گا .

پاکستانی قوم جہاں کہیں بھی رھیں اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے .سعودی عرب کے شہر ریاض میں رہنے والی دو خوش نصیب کمسن پاکستانی بچیوں نے دو سال کے مختصر عرصے میں قرآن پاک حفظ کرلیا ہے .انکی بہترین کارکردگی پر سعودی وزارت مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کے علاوہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے قیمتی انعامات سے بھی نوازا ہے .

سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم دو پاکستانی بہنوں جن میں سات سالہ حنین اور چھ سالہ رغد نے دو سال کے کم عرصے میں قرآن مجید کو حفظ کیا ہے دونوں کمسن بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سعودی وزارت مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے ان سے خصوصی طور پر ملاقات کرکے بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ھوئے ننھی بچیوں کو تعریفی اسناد دینے کے علاوہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے انعامات سے بھی نوازا ہے حنین اور رغد کے خوش نصیب والد محترم قاری محمد عدیل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی مذہبی امور کے وزیر کا شکریہ ادا کیا .جنھوں نے دو پاکستانی بچیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ھوئے ان ننھی بچیوں انکے والدین کے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم کے دل موہ لیے۔ 

ای پیپر دی نیشن