روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تقریبا 30 کلو میٹر کی دوری پر رہ گئی ہیں۔ یہ بات امریکی نیوز چینل CNN نے جمعے کے روز امریکی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ادھر اخباری ویب سائٹوں کے مطابق یوکرین کی فوج نے آج علی الصباح ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا تا کہ روسی فوج کے ٹینکوں کو کیف کی سمت پیش قدمی سے روکا جا سکے۔ یوکرین کی فوج نے مزید بتایا کہ دارالحکومت کی جانب بڑھنے والی روسی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔یوکرین کے وزیر خارجہ نے کیف پر روس کے خوف ناک میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ 1941ئ میں نازیوں کے حملے کے بعد سے کیف میں اس طرح کی صورت حال نہیں دیکھی گئی۔