مکتوب ناروے
افتخار محمود
ہر سال نبی اکرم کا جشن ولات کا مبارک دن ہو یا معراج کا دن ،اس حوالے سے پاکےزہ محافل کا اہتمام اسلامی ممالک کے ساتھ ان ممالک میں بھی ہوتا ہے جہاں مسلم کمیونٹی آباد ہے .گذشتہ دنوں بزم نقشبند اوسلو کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل کے اختتام پر محمد سلیم نواز کی طرف سے ضیافت کا بہترین انتظام کیا گیا۔تلاوت قرآن مجید سے محفل کا آغاز کیا گیا بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف و کمالات کا ذکر پاک کیا گیا۔
بزم نقشبند کے خطیب پروفیسر علامہ نصیر احمد نوری نے پروگرام کے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری نور علی سیالوی صاحب اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا خوبصورت نذرانہ اوسلو کے معروف ثنا خواں عبدالمنان اور ظفر اقبال خاں نے پیش فرمایا جبکہ خصوصی خطاب مفتی محمد طاہر عزیز صاحب نے فرمایا۔ اختتام پر علامہ محمد ارشد ضیاء صاحب نے امت مسلمہ اور وطن عزیز کے لیے خصوصی دعا فرمائی ۔اس طرح اس پاکیزہ محفل کا اختتام ہوا ۔