پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

Feb 25, 2022 | 21:50

ویب ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں  لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پال اسٹرلنگ کا زاہد محمود جب کہ محمد وسیم کو فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ فہیم فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔

مزیدخبریں