دشمن طاقتیں  پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں: عبدالخبیر آزاد


لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان / خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیؐ ساری کائنات انسانی اور سارے جہانوں کیلئے حمت بن کر تشریف لائے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام انبیاء کا قائد‘ امام‘ خاتم النبیین اور رحمۃ للعالمین بنا کر مبعوث فرمایا۔  دنیا کی تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیرت نبوی کی پیروی میں ہے۔ عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو ہمیں خدمت انسانیت‘ اخوت‘ رواداری اور محبت کا درس دیتا ہے۔ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے۔ آج ہمیں قومی یکجہتی‘ اخوت اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے۔ ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں انتشار و عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ ہم دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے پوری قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے آخر میں ملکی سلامتی‘ ترقی و خوشحالی‘ استحکام پاکستان‘ عالم اسلام کے اتحاد‘ حرمین شریفین کے تحفظ‘ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...