تہران (آئی این پی)ایرانی وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر ایران کے جنوب مرکزی علاقے میں گر گیا ،ہیلی کاپٹر میں حامد سجادی اور عملے سمیت 15افراد سوار تھے ، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو وزیر کھیل کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر صوبہ کرمان کے قصبے بافت کے ایک اسٹیڈیم میں لینڈ کر رہا تھا،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ایرانی وزیر کھیل کے مشیر اسماعیل احمدی جاں بحق ہوئے جبکہ حامد سجادی سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے،ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ وزیر کھیل حامد سجادی کے سر پر چوٹ آئی ہے انہیں اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر کھیل کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ مشیر ہلاک، 16افراد زخمی
Feb 25, 2023