اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں عدم حاضری پر شریک ملزم آفتاب احمد میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر شریک ملزم آفتاب احمد میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 8مارچ تک کیلئے ملتقہ کردی۔ریفرنس میں ملزمان پر ضلع ملیر کراچی کی سکیم کے سیکٹر40 میں 7ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر پنک ریزیڈینسی کو الاٹ کرنیاور قومی خزانے کو8 سو ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
جعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں عدم حاضری آفتاب میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
Feb 25, 2023