قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصورکے گردو نواح میں مختلف واقعات میں قرآن کی تعلیم حاصل کرنے جانے والی 10 سالہ بچی سمیت دو خواتین اور ایک نوجوان کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جبکہ ایک خاتون نے اپنی عزت بچا لی۔ جاوید نگر حبیب آباد میں رہائش پذیر شہزاد کی دس سالہ بیٹی (م) قران پاک لینے مسجد میں گئی۔ اس دوران اوباش ملزم سجاد علی نے بچی کو اکیلا دیکھ کر دبوچ لیا اور اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کی مزاحمت پر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران بچی نے شور مچایا اور لوگ اکٹھے ہو گئے۔ ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر لوگوں کو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ بھلو کے رہائشی مرتضی نے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان عباس وغیرہ نے اس کے گھر پیرو والا میں زبردستی داخل ہو کر اس کی بیوی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔ موضع مان کی رہائشی صدف بی بی نے تھانہ صدر قصور میں درخواست گزاری ہے کہ ملزمان دانش وغیرہ نے اس کی بیٹی(ا) کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ کوٹ بلوچاں سرائے مغل کے رہائشی اقبال نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کا بیٹا محمد حنیف ملزم محمد انور ہنجرائے کلاں کے پاس مال مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے ملازمت کرتا تھا کہ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر اسے کھیتوں میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس الگ الگ مقدماتدرج کر لئے ہیں۔
قصور: 10 سالہ بچی‘ خاتون اور نوجوان سے زیادتی
Feb 25, 2023