اسلام آباد(نامہ نگار+اے پی پی)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے42نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں 16مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران5ہزار985کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے42 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.70 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔