پیرس(نیٹ نیوز) کینز ورلڈ فلم فیسٹیول 2023 میں مقابلے کیلئے دو پاکستانی فلمیں ’پہچان‘ اور ’نور‘ منتخب ہوگئی ہیں۔انسٹاگرام پر فلم فیسٹیول کے آفیشل اکاؤنٹ نے فلموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی دو فلمیں بھی شامل ہیں۔ پوسٹ میں اعلان کیا گیا جلد ہی جیتنے والی فلموں کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستانی فلم ’نور‘ کو عمر عادل نے ہدایت دی ہے جبکہ فلم ’پہچان‘ کو محمد احسن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔فلم ’نور‘ کو صحت کی بہترین فلم کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ ’پہچان‘ کو بہترین انسانی حقوق کی فلم کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔