اوکاڑہ یونیورسٹی میں لڑکی کو چھیڑنے کا معاملہ‘ 2 سٹوڈنٹس پر تشدد‘ ویڈیو وائرل


اخترآباد (نامہ نگا) یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں آئے روز لڑائی جھگڑے اور مبینہ ہراسمنٹ کے واقعات سامنے آنے پر یونیورسٹی انتظامیہ اور یونیورسٹی سکیورٹی افسروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے۔ گزشتہ روز یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ایک گروپ کے طلبہ نے ایک لڑکی کو مبینہ چھیڑنے کے معاملہ پر دو طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متعدد طلباء کے گروپ کی جانب سے مکوں، گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں یونیورسٹی میں طالبات اور سکیورٹی ملازمین کی موجودگی میں سٹوڈنٹس کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، سیکرٹری ہائر ایجوکشن اور گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوئری کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...