اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابدہ سجاد کی عدالت نے تھانہ وومن میں درج اداروں کے خلاف اکسانے سے متعلق مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روز درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیرافضل خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیاگیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست زیرالتوا ہے،امید ہے شاندانہ گلزار کے خلاف آئندہ سماعت تک مقدمہ نہیں رہیگا،وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی اجازت کے بغیر بغاوت کی دفعہ نہیں لگائی جاسکتیں،الزامات جھوٹے ہیں،استدعا ہے کہ۔ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے دو لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرتے ہوئے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے اور سماعت9 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔