پی سی بی کا پنجاب حکومت کو 45 کروڑ روپے دینے سے انکار 


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا اختیار مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو دیدیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس ہوا، جس میں فرنچائز مالکان اور نمائندگان نے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو 45 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا۔فرنچائز مالکان و نمائندگان نے میچز منتقلی کرنے یا نہ کرنے کا اختیار چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو دیدیا ہے، پی سی بی حکام نے پی ایس ایل کیساتھ لاہور میں نیوزی لینڈ کیساتھ ٹی20 میچ بھی یہاں سے شفت کرنے کا عندیہ دیا ہے‘ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو آج تک کا الٹی میٹم دیا گیا ہے کہ اگر پچاس کروڑ روپے ادائیگی کا نوٹس نہ لیا گیا تو پی ایس ایل میچز پنجاب سے کراچی منتقل کردیں گے۔دوسری جانب نگران پنجاب حکومت کی طرف سے وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور نگران وزیر تعلیم منصور قادر پر مشتمل کمیٹی پی سی بی کیساتھ رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ اور نگران حکومت کی کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں فرنچائزرز کیساتھ میٹنگ میں طے پانے والے امورز پر تبادلہ خیال ہوگا اور پھر پی ایس ایل میچز کے مستقبل کا حتمی فیصلہ ہوگا۔دوسری جانب ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر انتظامات کی وجہ سے میچز لاہور راولپنڈی میں ہی ہونے کا امکان ہے جبکہ نگراں حکومت کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکتا ہے۔گزشتہ روز پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میچز کرانے کیلئے 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا، فائنل سمیت مجموعی طور پر 9 میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں نیوزی لینڈ سیریز کے میچز بھی پنجاب میں نہیں ہوں گے۔نگراں پنجاب حکومت کے وزراء چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے ہیں، حکومتی ممبران نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریف کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...