لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ سنچری سے محروم رہنے پر افسوس ہے۔ اگر سنچری سکورہوجاتی تو اچھا لگتا مگر اللہ کا شکر ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا۔ مجھے خود پر بہت بھروسہ تھا کہ اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہوں گا، اندازہ تھا کہ میری اچھی فارم لگی ہوئی ہے۔