18 افراد 4 ہزار ارب کے مالک‘ زکوٰة دیں تو ملک کا قرض اتر جائے: سراج الحق

Feb 25, 2023


لاہور+اوکاڑہ(خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر 170ارب کے لیے 23کروڑ عوام کو گردن سے دبوچ لیا، اربوں کے اثاثے رکھنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، کسی نے پی پی کا جھنڈا اٹھایا ہے، تو کوئی پی ڈی ایم، پی ٹی آئی میں شامل ہے۔ ملک کے 18بااثر افراد چار ہزار ارب کے اثاثوں کے مالک جن میں ریٹائرڈ ججز، جرنیل، سیاست دان اور بیوروکریٹ بھی شامل ہیں۔ یہ سرمایہ دار اپنی جائز زکوٰة بھی دے دیں تو ملک کا قرض اتر جائے۔ عوام جتنا خاموش رہے اتنا ہی ظلم میں اضافہ ہو گا۔ قوم فیصلہ کرے ظلم برداشت کرنا ہے یا ظالموں آو¿ٹ کرنا ہے۔ عوام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوکاڑہ میں مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، سودی نظام اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جاری تحریک کے سلسلہ میں عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی نے آئندہ الیکشن کے لیے دیانت دار اور اہل قیادت کا انتخاب کیا ہے، تمام امیدواران کا 27فروری کو اسلام آباد میں عظیم الشان کنونشن منعقد کر رہے ہیں جہاں حتمی اعلانات ہوں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ظالم وڈیروں، جاگیرداروں کی نجی جیلیں ہیں جہاں غریب مائیں، بہنیں، بیٹیاں تک قید ہیں، لوگوں سے غلاموں سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔ انھوں نے جمہوریت اور عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ظالموں کا عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور پولیس کو پتا ہے،مگر ان کی سرکوبی کی بجائے پروٹوکول دیا جاتا ہے، ان کے اقتدار میں آنے کی راہیں ہموار کی جاتی ہیں۔ بلوچستان میں مظلوم خاتون کے خاندان پر قیامت بیت گئی، ان کے بچوں کو زندہ جلا دیا گیا، ان کی لاشوں پر تیزاب پھینکا گیا، مگر حکمران اور ادارے خاموش ہیں۔اوکاڑہ جلسے میں خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر ضلع ڈاکٹر بابر رشید، جماعت اسلامی کے مقامی رہنماو¿ں منیب بن مسعود، رائے عتیق کھرل، رب نواز ثاقب، ملک افضل اعوان، رفیع سکھیرا، چودھری اعظم انور اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سراج الحق

مزیدخبریں