اعظم ، آصف کی شاندار بیٹگ ، اسلام آباد نے کوئٹہ کو شکست دیدی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دیدی۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 وکٹوںپر 220 رنز بنائے۔ 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔محمد حفیظ48‘سرفراز احمد41اور افتخار احمد39رنز بناکر نمایاں رہے ۔اسلام آباد کی جانب سے کولن منرو 38 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شاداب خان 12 رنز ہی بنا سکے ۔ اعظم خان اور آصف علی نے کوئٹہ کے بائولرکیخلاف چوکے چھکوں کی برسات کر دی۔آصف علی نے 24 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 42 رنز جبکہ اعظم خان نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ میچ کی آخری گیند پر بولڈ ہو کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ ایمل خان اور محمد حسنین مہنگے بائولرز ثابت ہوئے اور بالترتیب 55 اور 52 رنز دئیے۔ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اعظم خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 2 میں اسے کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو چار میچ میں سے صرف ایک میں ہی کامیابی مل سکی ہے جبکہ تین میں اسے شکست ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...