لاہور(نیوز رپورٹر) نوجوان ڈاکٹر زتحقیق و جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کریں اور اپنے سینئر اساتذہ سے پیشہ وارانہ تربیت اور میڈیکل ہنر سیکھنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں جبکہ ینگ ڈاکٹرز پروفیشنل سرگرمیوں اور ورکشاپ میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیا کریں تاکہ وہ عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوانے کے قابل ہو سکیں۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب شفیع نے پاکستان سوسائٹی آف گیسٹر و انٹرالوجی 2023کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب، چیف آرگنائزر پروفیسر اسرار الحق طور اور ڈاکٹر شمائل ظفر سمیت دنیا بھر کے گیسٹر و انٹرالوجی کے طبی ماہرین کے علاوہ میڈیکل سے وابستہ سینئر اساتذہ اور نوجوان ڈاکٹرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ینگ ڈاکٹرز تحقیق و ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کریں:پروفیسر شعیب شفیع
Feb 25, 2023