تنظیم المدارس کے تحت لاکھوں دینی طلبہ کے امتحانات آج سے شروع


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مدارس دینیہ کے اہم تعلیمی بورڈ اور اہل سنت وجماعت کے مدارس دینیہ کے قدیم و عظیم نیٹ ورک ’’تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان‘‘ کے تحت درسِ نظامی (عالم کورس ) ایم اے عربی و اسلامیات کے سالانہ امتحانات برائے طلبہ آج سے شروع ہورہے ہیں طالبات کے امتحانات کا آغاز11مارچ سے ہوگا۔ اسی طرح تخصص فی الفقہ والافتاء کے امتحان کا آغاز بھی 11 مارچ سے ہوگا۔ امتحانات کا یہ سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا۔  شعبہ حفظ القرآن کے لاکھوں طلبہ کے امتحانات کا سلسلہ 14 رجب المرجب سے جاری ہے۔ امسال ان امتحانات میں 2 لاکھ 95 ہزار830طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن